ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 29, 2023 | 13:27:PM
  امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 4 افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکی ریاست فلوریڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 4 افراد زخمی جبکہ 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو فلوریڈا کے علاقے پومپانو بیچ پر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد فضا میں گول چکر کاٹتا ہوا عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر بروورڈ کاؤنٹی شیرف آفس کا تھا، اور حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں طبی عملے کا رکن کیپٹن ٹیریسن جیکسن اور گھر میں موجود خاتون شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاور نے ہائیکورٹ رپورٹ کردیا

حکام نے حادثے میں ہلاک ہونے والے پیرامیڈک کیپٹن ٹیریسن کو بعد از مرگ بٹالین چیف کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔