سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

Aug 29, 2023 | 17:54:PM
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈالر مہنگا ہونے پر سونا بھی مہنگا ہوگیا ،ملک میں  سونےکی فی تولہ قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا  2 ڈالر اضافے سے 1917 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹیں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں سونا 500 روپے اضافے کے بعد  فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ33ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ  10گرام سونےکی قیمت 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 189 روپے ہوگئی ہے جبکہ فی  تولہ چاندی کی قیمت 2850 روپے پر برقرار  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کس موذی مرض میں مبتلا ؟ اداکار ہ کا ہوشربا انکشاف