بجلی بل سے پریشان شہری کی پولیس کو کال کرکے خودکشی کی دھمکی

Aug 29, 2023 | 11:46:AM
بجلی بل سے پریشان شہری کی پولیس کو کال کرکے خودکشی کی دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کیخلاف عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،اسی طرح فیصل آباد میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے سے متعلق ون فائیو پر کال کردی۔

پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے رہائشی نے ون فائیو پر کال کی کہ وہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کررہا ہے اس پر ایس ایچ او تھانہ روشن والا وسیم طارق پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور خودکشی کی کوشش کرنے والے شہری کو سمجھایا اور تھانہ لے آئے۔

پولیس کے پوچھنے پر شہری نے بتایا کہ وہ5 بچوں کا باپ ہے، مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور بجلی کا بل بھی زیادہ آیا ہے،پولیس  نے شہری کیلئے راشن منگوایا اور ساتھ بجلی کا بل جمع کروانے کیلئے پیسے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہڑتال،مارکیٹیں بند۔بڑی خبر آ گئی