مہنگی بجلی پر بنائی گئی اپنی میم پر رمیز راجہ کا دلچسپ ردعمل 

Aug 29, 2023 | 10:42:AM
رمیز راجہ نے ایکس پر ایک میم شیئرکی جس میں پاکستانی کے بجلی صارفین کا حال بتانے کیلئے کرکٹر کی ہی دو مختلف تصاویر کو جوڑا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رمیز راجہ نے ایکس پر ایک میم شیئرکی جس میں پاکستانی کے بجلی صارفین کا حال بتانے کیلئے کرکٹر کی ہی دو مختلف تصاویر کو جوڑا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر اظہار جذبات کا سب سے دلچسپ اور آسان طریقہ میمز ہیں جہاں آپ حسب حال کسی بھی تصویر، گانے یا ویڈیو کلپ وغیرہ کا سہارا لیتے ہوئے حال دل کہہ ڈالتے ہیں۔

پاکستان میں بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافہ صارفین پربجلی بن کر گرا تو اس مشکل صورتحال میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے ہنسنے مسکرانے کا موقع ڈھونڈ ہی نکالا۔ ایسی ہی ایک میم میں سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کا کچھ ایسا استعمال کیا گیا کہ خود وہ بھی مُسکرا اُٹھے۔

نک سک سے تیار سنورے بالوں والی تصویر اس مشکل وقت میں اپنی بجلی پیدا کرنے والے ’سولرصارفین‘ کے نام کی گئی ہے تو کمنٹری کے دوران میدان مین الجھے بکھرے بالوں کے ساتھ ’بجلی بل‘ ادا کرنے والوں کا حال بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کے بلوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

کرکٹرنے اس میم سے خود بھی لطف اٹھاتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’اچھی حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہے‘۔