ٹرک اور وین میں تصادم،5مسافر جاں بحق، 6شدید زخمی 

Aug 29, 2023 | 08:58:AM
 راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ٹریلر اور وین میں تصادم کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک پرانے ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور وین میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگراں وفاقی وزیر  ڈاکٹر  گوہر اعجاز نے ایک سال کی آمدن پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے عطیہ کر دی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔