زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے اہم فیصلہ

Apr 29, 2026 | 22:14:PM
زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔

مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بینک کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی۔

نجکاری کمیشن کی سفارشات منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے نجکاری پالیسی کو شفاف اور تیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی ہے، 14اپریل کےاجلاس میں ڈسکوز کے اسٹرکچر اور ری اسٹرکچرنگ پلان منظور ہوئے ہیں، کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نجکاری کیلئےاظہار دلچسپی طلب کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق نجکاری عمل میں شفافیت اور زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک اور رہنما نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: