امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

Apr 29, 2026 | 08:24:AM
امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں، ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہے کہ یہ ایران کے بینکاری شعبے کی مدد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر  تیل کی ترسیل میں کردار ادا کیا۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے (او ایف اے سی) نے خبردار کیا ہے کہ وہ بینک بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں جو ایران کو   آبنائے ہرمز سے گزرنے کے عوض ادائیگیاں کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوئے تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی:صدر ٹرمپ

امریکی حکام نےچینی  صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریزکا بھی ذکر کیا اور کہا کہ شینڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔