مودی مسلمان دشمن ہے: مولانا فضل الرحمان، وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان ارشاد)وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اعتماد میں لیا۔
محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سےبھی آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کا بیان، دانش کنیریا کے بعد بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگ گئیں
پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔
اس موقع پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقابلے جہاں کو ئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔
وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔