آئی پی ایل: خاتون سے بدتمیزی، کھلاڑیوں کیلئے ہوٹل کے کمروں میں ملاقات پر پابندی

Apr 29, 2023 | 16:16:PM
آئی پی ایل: خاتون سے بدتمیزی، کھلاڑیوں کیلئے ہوٹل کے کمروں میں ملاقات پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپیٹلز نے ایک پارٹی میں خاتون سے ہونے والے بدتمیزی کے ایک واقعے بعد کھلاڑیوں کیلئے نئے قواعد اور ضوابط جاری کر دیے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ فرنچائز کی جانب سے منعقد کی گئی ایک پارٹی میں پیش آیا تھا۔ تاہم فرنچائز کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق دہلی کیپیٹلز کی انتظامیہ نے اپنے کھلاڑیوں کو اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ رات دس بجے کے بعد اپنے کسی بھی دوست کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں لے کر نہیں جاسکتے اور اگر انہیں اپنے کسی مہمان سے ملنا ہو تو انہیں کسی کیفے یا ٹیم کے ہوٹل میں واقع ریستوران میں بیٹھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ویرا ت کوہلی کو ایک روز کی کپتانی 82 لاکھ روپے میں پڑ گئی
نئے قواعد و ضوابط کے مطابق دہلی کیپیٹلز کے ہر کھلاڑی کو ہوٹل سے باہر کسی سے ملنے جانے سے قبل فرنچائز کے حکام کو اطلاع دینی ہوگی۔
فرنچائر نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مالی جرمانے کا سامنے کرسکتا ہے اور اس صورت خلاف ورزی کرنے والے کا معاہدہ بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کیلئے اب تک کا سفر مایوس کُن ثابت ہوا ہے اور ٹیم اپنے سات میچوں میں سے صرف دو میچ ہی جیت سکی ہے۔