ویرا ت کوہلی کو ایک روز کی کپتانی 82 لاکھ روپے میں پڑ گئی

Apr 25, 2023 | 20:38:PM
ویرا ت کوہلی کو ایک روز کی کپتانی 82 لاکھ روپے میں پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کو رائل چیلنجرز بینگلور کی عارضی کپتانی مہنگی پڑ گئی،  معمولی سی غلطی پر 29 ہزار تین سو  ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چنائی سوامی سٹیڈیم میں اتوار کو رائل چیلنجرز بینگلور اور راجستھان رائلز کا میچ ہوا جو کھیل اور ہار جیت سے زیادہ کپتان سمیت پوری ٹیم کو ہونے والے بھاری جرمانے کی وجہ سے شہ سرخی بن گیا، رائل چیلنجرز بینگلور کی  قیادت کی عارضی ذمہ داری ویرات کوہلی کے کندھوں پر تھی، سلو اوور ریٹ پر پہلے ٹیم کو آخری اوور میں دائرے سے باہر ایک فیلڈر کم رکھنے کی سزا ملی پھر کپتان ویرات کوہلی کو انتیس ہزار تین سو امریکی ڈالر یعنی چوبیس لاکھ بھارتی روپے جو کہ پاکستانی 82 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں جرمانہ کر دیا گیا،  صرف اتنا ہی نہیں بلکہ متبادل کھلاڑیوں کو بھی 6،6 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھاری جرمانے کی یہ کڑی سزا اس لیے سنائی گئی کہ ٹیم رائل چیلنجرز بینگلور کی طرف سے ایسا رواں سیزن میں دوسری بار ہوا ہے ، اس سے پہلے لکھنو سپر جائنٹس کو شکست دینے والے کپتان فاف ڈوپلیسز کو 12 لاکھ روپے ادا کرنا پڑے تھے۔