دھمکی آمیز خط ۔۔عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

Apr 29, 2022 | 12:53:PM
عمران خان ، بڑا فیصلہ
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی مراسلے پرکمیشن بنانے کےلیے صدرمملکت اورچیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان کہتے ہیں قوم کی آزادی و خود مختاری کا تحفظ حکومت کے دفاع و حصول سے بالاتر فریضہ ہے، مقامی غداروں نے قوم کو سامراج کے چنگل میں جکڑنے کی قیمت حکومت کی صورت میں وصول کی۔
عمران خان نے کہا کہ دونوں اہم ریاستی شخصیات سے امریکہ سے پاکستانی سفیر کے مراسلے اور اسکے مندرجات کی روشنی میں اب تک کی کارروائی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ باضابطہ ملاقات میں ہمارے سفیر کو دی جانے والی دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے یکسر منافی ہے۔