مسجد نبویؐ میں آواز بلند کرنے پر عوام کا  شدید ردعمل سامنے آ گیا

Apr 29, 2022 | 09:27:AM
مسجد نبوی ، فائل فوٹو
کیپشن: مسجد نبوی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سعودی عرب سے کارروائی کی اپیل بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبویؐ میں گزشتہ روز آوازیں بلند کیے جانے کے واقعے پر عوام کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے روضہ رسولؐ کی سنہری جالیوں پر لکھی ہوئی سورہ الحجرات کی آیت پوسٹ کر کے مسجد نبویؐ کی حرمت کا احساس اجاگر کیا اور پیغمبر اسلامؐ کی عظمت کے احترام پر زور دیا۔

 عوام نے مسجد نبویؐ میں وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال کھینچنے کے واقعے کی بھی بھرپور مذمت کی۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے کہا کہ جب غنڈوں نے نعرے لگائے تو نڈر مریم اورنگزیب نے مسکراہٹ اور سلام سے جواب دیا، مریم اورنگزیب ایک سچے مسلمان اور خوبصورت پاکستانی کے طور پر ہماری نمائندگی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    شیخ رشید حرم پاک میں حکومتی وفد کیساتھ بدتمیزی کے متعلق جانتے تھے؟