خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے ناراضگی کی وجہ بتا دی 

Apr 29, 2022 | 01:00:AM
معروف ڈرامہ رائٹر، خلیل الرحمان قمر، اداکارہ ماہرہ خان، ناراضگی کی وجہ
کیپشن: معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ ماہرہ خان سے اپنی ناراضگی کی وجہ بتا دی۔ 
خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کی جس میں اداکارہ نے ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے جھگڑے پر اپنا رد عمل دیا تھا اور خلیل الرحمان قمر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔ اس ٹوئٹ پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ یہ ہے اس عورت کا وہ ٹوئٹ جو اس نے ماروی سرمد کے ساتھ ہونے والے واقعے کے اگلے دن کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کا بے حد احترام کرتا تھا لیکن اس کی یہ زبان اور گھٹیا پن مجھے مرتے دم تک نہیں بھولے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سرکار نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا