کورونا کی دہشت ۔۔شوہر سائیکل پر بیوی کی لاش لیکر گھومتا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں کورونا کی شدید لہر نے جہاں ایک طرف ملک کے علاج معالجے کی سہولتوں کا پول کھول دیا ہے وہیں دوسری طرف اس نے بھارتی معاشرے میں موجود ذات پات بھی مزید نمایاں کر دیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کورونا وبا کے بیچ بھارت میں تفریق کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں لوگ اپنے پڑوسیوں کو بھی انسانی درجہ دینے کو تیار نہیں۔ اس کی مثال اتر پریش کے شہر جونپور میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب یہاں ایک معمر شخص اپنی فوت شدہ بیوی کی لاش سائیکل پر رکھ کر ادھر ادھر گھومتا رہا تاکہ کوئی اسکے رنج و غم میں شریک ہو اور بیوی کی آخری رسومات میں اسکی مدد کرے۔
تلک دھاری سنگھ نامی شخص کی بیوی کی ہسپتال میں موت واقع ہو گئی تھی لیکن کورونا کے خوف سے کوئی بھی گاﺅں والا اسکے گھر نہیں پہنچا ۔ معمر شخص بیوی کی لاش سائیکل پر رکھ کر اسکی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے اکیلا دریا کنارے پہنچا ۔ جب وہ بیوی کی آخری رسومات ادا کرنے لگا تو گاﺅں والے وہاں پہنچے اور اسے آخری رسومات ادا کرنے سے روک دیا ۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش رام گھاٹ منتقل کی جہاں اسکی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ ،امریکا نے اپنے شہریوں کو بڑا حکم دیدیا