مقامی وبین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Apr 29, 2021 | 22:35:PM
مقامی وبین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فی تولہ سونے کی قیمت 103900روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 89078روپے ہوگئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اور 10گرام کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 1776ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار کے انعامی بانڈز رکھنے والوں کیلئے بری خبر
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 89078روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10روپے بڑھکر 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے بڑھ کر 1165.98روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکس چینج میں مندی ۔۔37ارب81کروڑ ڈوب گئے