اسٹاک ایکس چینج میں مندی ۔۔37ارب81کروڑ ڈوب گئے

Apr 29, 2021 | 19:04:PM
 اسٹاک ایکس چینج میں مندی ۔۔37ارب81کروڑ ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید 196.01پوائنٹس کی کمی سے 44863.11پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
 61.33فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو37ارب81کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 8.20فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں محدود پیمانے پر حصص خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45142پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مندی کا رجحان پھر لوٹ آیا اور کرونا وائرس کے پھیلاو¾ کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو¾ بڑھنے کے سبب مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44777پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد میں معمولی خریداری ہونے سے 44800کی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 196.01پوائنٹس کی کمی سے 44863.11پوائنٹس سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس113.13پوائنٹس کی کمی سے18351.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس112.98پوائنٹس کی کمی سے 30372.47پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔
گزشتہ روز مجموعی طورپر375کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 230میں کمی اور8میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب49ارب22کروڑ روپے سے گھٹ کر78کھرب11ارب40کروڑ62لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو50روپے کے اضافے سے2800روپے اورگیٹرن اندسٹریز33.50روپے کے اضافے سے 509روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس48.33روپے کی کمی سے851.67روپے اورپاک ٹوبیکو46.33روپے کی کمی سے1383.67روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں۔ تاریخ میں عمران کو کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔۔بلاول