وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب۔۔ تاریخ طے پاگئی

Apr 29, 2021 | 11:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 7مئی سے سعودی عرب کا 2روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دو روزہ دورہ سعودی عرب کے شیڈیول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔امکان ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے دورہ کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب طے کرلیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف باہمی امور زیرغور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل میڈیا کی مودی پر طنز  کی بوچھاڑ۔۔ ہندوستان کو ’’مودی ستان‘‘ بنا دیا