انٹرنیشنل میڈیا کی مودی پر طنز  کی بوچھاڑ۔۔ ہندوستان کو ’’مودی ستان‘‘ بنا دیا

Apr 29, 2021 | 11:29:AM
انٹرنیشنل میڈیا کی مودی پر طنز  کی بوچھاڑ۔۔ ہندوستان کو ’’مودی ستان‘‘ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر کے اخبارات نے  کورونا کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  اپنی شہ سرخیوں کی زینت بناتے ہوئے طنز کی بوچھاڑ  کر دی ہے۔

ایک بھارتی اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق  کورونا وائرس وبا نے مودی حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ پہلی میعاد میں حکومت نے قوم کیلئے صرف نقصان دہ اقدامات ہی کئے ۔ اس کے باوجود دوسری میعاد مل گئی جس کے بعد سے وزیراعظم نے ملک کو ’’مودی ستان‘‘ سمجھ رکھا ہے۔ وہ عوام کو اور قوم کو اعتماد میں لئے بغیر من مانی کررہے ہیں، حتیٰ  کہ عوام کی صحت تک کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔ حالیہ ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے مہم کے ذریعہ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی قیادت میں عالمی وبا کو ملک کے طول و عرض میں پھیلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ باتیں دنیا بھر میں نوٹ کی گئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہندوستان جس طرح سے آکسیجن کی قلت کا شکارہے اور کوویڈ کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے ، اس بات کی  عکاسی عالمی اخبارات کی شہ سرخیوں سے ہوتی ہے۔