عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: بیرسٹر سیف

Sep 28, 2025 | 13:45:PM
عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: بیرسٹر سیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا، تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم پرتنقید،ابھیشک بچن کوپاکستانیوں نےآئینہ دکھادیا

انہوں نے کہا کہ کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے، حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی ہی تمام کارکنوں اور قیادت کا حتمی مقصد ہے۔