قومی کرکٹ ٹیم کا مذاق اُڑانے پر ابھیشک بچن پرپاکستانیوں  کی کڑی تنقید

Sep 28, 2025 | 13:26:PM
قومی کرکٹ ٹیم کا مذاق اُڑانے پر ابھیشک بچن پرپاکستانیوں  کی کڑی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کا مذاق اُڑانے پرپاکستانیوں نے ابھیشک بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایک پروگرام میں بھارتی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر ابھیشک شرما کا نام غلطی سے ابھیشیک بچن لے لیا اورکہاکہ  اگر پاکستان ابھیشک بچن کو جلد آؤٹ کر دے تو بھارت کا مڈل آرڈر کچھ خاص نہیں کھیل رہا، اس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
 اس موقع پر شو کے میزبان اور دیگر مہمانوں نے انہیں فوراً درست کر دیا اور وضاحت کی کہ ان کا مطلب بھارتی بلے باز ابھیشک شرما ہے جو حالیہ میچوں میں شاندار فارم میں ہیں اور مسلسل نصف سنچریاں بنا رہے ہیں۔
قومی کرکٹر کی جانب سےبالی ووڈ اسٹار کا نام لینے کی یہ غلطی سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی جس پرردعمل دیتے ہوئے ابھیشک بچن نے بھی طنز کرنے کی کوشش کی اور ’’ایکس‘‘پر لکھا کہ یہ ممکن ہی نہیں اور وہ خود بھی کرکٹ کھیلنے میں اچھے نہیں ہیں۔
اداکار کا یہ طنز پاکستانیوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے ’’ایکس‘‘ پر ہی انہیں جواب دیتے ہوئے یاد دلایا کہ وہ صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی چیزوں میں اچھے نہیں ہیں۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ابھیشک بچن سے بہتر اداکاری تو پاکستانی کرکٹرز کر سکتے ہیں،کچھ افراد نے ان کے شوبز کیریئر پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ صرف خاندانی تعلقات نے ہی انہیں فلم انڈسٹری میں جگہ دلائی ہے۔
آخر میں پاکستانی شائقین نے امید ظاہر کی کہ آج کے میچ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور بھارت سےاپنی پچھلی دو شکستوں کا بدلہ لے۔