ایشیا کپ فائنل،سندھ حکومت کا 6 بڑے شہروں میں سکرینیں لگانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی سکرین پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ فائنل میچ دکھانےکا اعلان کیا ہے۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔
فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔
سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی سکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر جبکہ حیدرآباد میں سندھ سپورٹس بورڈ ہاسٹل میں پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا،گرین شرٹس جیت کیلئے پر عزم
وزیر کھیل سندھ کے مطابق گھوٹکی میں علی محمد خان مہر سپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد میں بلاول سپورٹس کمپلیکس میں بڑی سکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ میرپورخاص میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔