پکنک مناتے خاندان پر ریچھ کا دھاوا،پسند کی چیزیں کھا کر واپس چلا گیا ،ویڈیو وائرل

Sep 28, 2023 | 13:15:PM
جنگل کے قریب پکنک مناتے خاندان کا بن بلائے مہمان سے واسطہ پڑ گیا۔ ریچھ اپنی من پسند شیزیں کھاتا رہا اور واپس چلا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنگل کے قریب پکنک مناتے خاندان کا بن بلائے مہمان سے واسطہ پڑ گیا۔ کھانا کھاتے دوران ایک کالا ریچھ ان کے دسترخواں کے اوپر آگیا اور ان کے کھانے پر دھاوا بول دیا ریچھ  اپنی من پسند چیزیں کھاتا رہا اور پھر واپس چلا گیا۔

 میکسیکو کے شمالی علاقے میں جانوروں کے لیے بنائے گئی قدرتی پناہ گاہ میں پکنک مناتا ہوا خاندان اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب اچانک ایک کالا ریچھ ان کے دسترخوان پر آ گیا۔کالے ریچھ کو اپنے ساتھ دیکھ کر والدہ نے اپنے بچے کو ڈرنے اور چیخیں مارنے سے بچانے کے لیے اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھے دئیے۔ اس دوران ریچھ ان کے دسترخوان پر دعوت اڑاتا رہا اور پھر واپس چلا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:احتساب میں بھی سلیکشن،ججوں،جرنیلوں کو معافی؟مسلم لیگ ن کنفیوژ؟ نواز شریف کے قریبی ساتھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

ریچھ کی دسترخوان پر دھاوا بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔