سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Sep 28, 2022 | 14:07:PM
سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
کیپشن: سارہ انعام (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مقتولہ سیدہ سارہ انعام کی نماز جنازہ اسلام آباد میں شہزاد ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس کے بعد مقتولہ کی تدفین بھی شہزاد ٹاؤن میں ہی کر دی گئی۔

قبل ازیں متقولہ کی میت کو آج بروز بدھ 28 ستمبر کو پولیس نے اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سارہ انعام کے بھائی اور کزن نے پولی کلینک سے میت کو وصول کی۔

دوسری جانب مقتولہ کے والد انعام رحیم نے منگل 27 ستمبر کو پولیس افسران سے ملاقات کی۔ پولیس کے افسران کی جانب سے مقتولہ کے والد کو کیس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پولیس کی جانب سے مقتولہ کے والد کو کیس کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سارہ انعام کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی