سارہ انعام کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

Sep 28, 2022 | 13:09:PM
سارہ انعام کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی
کیپشن: ایاز امیر کی بہو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایاز امیر کی بہو کی لاش سارہ انعام کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

تفصیلات ک مطابق ایاز امیر کی بہو  سارہ انعام   کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی  ہے ،پولیس نے کینیڈا سے آئے سارہ کے بھائی اور کزنز کے بیانات قلمبند کئے ۔ پولیس نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت :قاتل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ورثاء سارہ کی لاش کو پولی کلینک سے گھر لے گیے، ،مقتولہ سارہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہماری بہن کو قتل کیا گیا ہمیں انصاف چاہیئے ،ابھی تک ہمارا زہن کام نہیں کر رہا کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے ۔

سارہ کے کزن کا کہنا ہے کہ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا،مقتولہ سارہ انعام کا نماز جنازہ شہزاد ٹاؤن میں نماز ظہر کے بعد ادا کیا جاہے گا ۔واضح رہے کہ 23 ستمبر کو ایاز امیر کی بہو کو ان کے بیٹے نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد اس نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا ۔