سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت :قاتل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

Sep 27, 2022 | 14:10:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سارہ قتل کیس میں اہم پیش رفت : مرکزی ملزم پر ایک اور مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سارہ انعام قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم شاہنواز کے قبضے سےغیرقانونی کلاشنکوف برآمد ہونے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، پولیس نے ملزم شاہنواز کے قبضہ سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد کرلی۔جس کے بعد شاہ نوازکے خلاف تھانہ شہزادٹاؤن میں ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے سارہ انعام کا پرس بھی فارم ہاؤس سے برآمد کر لیا، جس میں درہم اورڈالرموجود ہے جبکہ مقتولہ کے مختلف بینک کارڈز اور ڈیبٹ کارڈ بھی پرس میں موجود ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کےفارم ہاؤس سے مقتولہ کی مرسڈیز کار بھی برآمد کرلی گئی ہے تاہم مقتولہ کا پاسپورٹ اور موبائل فون تاحال پولیس برآمد نہ کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے نام بڑا اعزاز، پہلا پاکستانی ماڈل ہالی ووڈ کا حصہ بن گیا

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سےبیرون ملک سے رقم بھی منگوائی۔گذشتہ روز عدالت نے سارہ قتل کیس میں گرفتار ایاز امیر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن اور ملزم شاہ نواز کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی تھی۔

فتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی برآمدگی اور بینک سے جو رقم ملزم منگواتا رہا ہے اس کو برآمد کرنا ہے، 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔