سپینش فٹبال لیگ ۔۔سیلٹا ویگو ن نے گرانا ڈاکو کو شکست دیدی

Sep 28, 2021 | 14:45:PM
سپینش فٹبال لیگ ۔۔سیلٹا ویگو ن نے گرانا ڈاکو کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں سیلٹا ویگو نے آخری لمحات میں ڈینس سواریز کے گول کی بدولت گراناڈا کو ایک صفر سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سیلٹا ویگو کے ہوم سٹیڈیم بالائی ڈوس پر ہونیوالے والے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر حملے بھی جاری رکھے مگر گول کرنے میں کامیابی نہ مل سکی ۔ ہاف ٹائم تک بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر رہنے کے بعد73ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کو برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا مگر ایاگو اسپاس پنالٹی پر سکور نہ کرسکے ۔

میچ کے 90ویں منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی  ، کچھ ہی لمحات بعد سیلٹا ویگو کے ڈینس سواریز نے سینٹی مینا سے ملنے والی گیند کو خوبصورتی سے جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ایک ، صفر کی کامیابی دلادی۔

 یہ لیگ میں سیلٹا ویگو کی دوسری فتح تھی جس کے بعد وہ ٹیبلز پر13ویں پوزیشن پر آگئی۔

 یہ بھی پڑھیں:ویکسی نیشن کی حد 12سال تک مقرر