علیزے شاہ نے اپنی بچپن کی تصویر شئیر کر دی

Sep 28, 2021 | 13:42:PM
علیزے شاہ
کیپشن: علیزے شاہ نے اپنی بچپن کی تصویر شئیر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان کی معروف اداکارہ نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

خوبصورت چہرے کی مالک علیزے شاہ اکثر اپنے انسٹاگرام پر اپنی شاندار تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے تعریفیں سمیٹتی رہتی

 ہیں ۔ علیزے نے اپنے بچپن کی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کی ہے جس میں وہ دو ٹیڈی بیرز اور ایک پینگوئن ٹوائے کے ساتھ موجود ہیں ۔

  ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ مجھے اپنا پینگوئن یاد آتا ہے ۔

  تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیزے ایک چھوٹے ٹیڈی بیر کو اپنی اپنی گود میں لئے بیٹھی ہیں جب کہ دوسرے ہاتھ سے دوسرا ٹیڈی بیر تھاما ہوا ہے ،  اور پینگوئن ان کی دوسری طرف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    مجھے بھی نوکری چاہئے۔۔۔۔ایم فل کرنیوالاچپڑاسی کیلئے اپلائی کرنے پر مجبور