جرمنی، عام انتخابات میں انجیلا مرکل کی جماعت کو شکست

Sep 28, 2021 | 00:15:AM
انجیلامرکل،شکست ،سولہ سال بعد
کیپشن: انجیلا مرکل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)16 سال سے اقتدار میں رہنے والی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، حریف جماعت سوشل ڈیموکریٹکس نے 205 نشستیں حاصل کیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 25.7 فیصد رہا جب کہ حکمران جماعت نے 196 نشستیں حاصل کیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 24.1 فیصد رہا۔جرمنی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی ایک اور جماعت گرین 14.8 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی تاہم اب حکومت بنانے کے لیے سوشل ڈیموکریٹکس کو اتحاد کی ضرورت پڑے گی۔ انتخابات میں شکست کے باوجود انجیلا مرکل اس وقت تک چانسلر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی جب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پاجاتی ۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ الزامات مسترد، برطانوی عدالت نے شہبازشریف خاندان کے اکاﺅنٹ بحال کر دیئے