کرپشن معاملات، ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی پرائم نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں اعلیٰ سطح پر سرجری کی گئی ہے، سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت افسران کی گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا تقرر و تبادلہ کیا گیا ہے۔
24 نیوز کو موصول ہونے والے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے اور ان کی جگہ سید خرم علی کو ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کیا گیاہے، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی رینک کے سینئر پولیس افسر سید خرم علی پنجاب حکومت میں تعینات تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے ضمن میں باضابطہ اور الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔