فورسز کو جدید،محفوظ انفرااسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں؛علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فورسز کو جدید اور محفوظ انفراسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 15 ارب روپے سے نئے تھانے،چیک پوسٹس اور گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی فورسز کو جدید اور محفوظ انفرااسٹرکچر فراہم کررہے ہیں،پولیس جدید آلات سے لیس ہوکر دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کی فیملیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ایڈوائزر گورنر خیبرپختونخوا کی اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد