شیخوپورہ: ٹرک کی ٹکر سے سکول بس نالے میں گر گئی، 21 بچے زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سکول بس اور ٹرک میں تصادم سے 21 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک سے تصادم کے بعد سکول بس نالے میں گر گئی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو بس سے نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، طبی امداد دے دی گئی جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 2 چھٹیاں،نوٹیفکیشن جاری