سنئیر صحافی چودھری غلام حسین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Oct 28, 2022 | 18:10:PM
سنئیر صحافی, غلام حسین, جوڈیشل ریمانڈ , جیل منتقل, ایف آئی اے
کیپشن: سینئراینکر پرسن چودھری غلام حسین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے نےاینکرپرسن چودھری غلام حسین کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا، غلام حسین کو ایف آئی اے نے بنک کا قرض واپس نہ کرنے پر گرفتار کیا تھا.

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سینئراینکر پرسن چودھری غلام حسین کوریمانڈ کیلئےجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ضلع کچہری میں پیش کیا،عدالت سے 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی،موقف اپنایاگیاکہ قرضے کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔

جعلی دستاویزات پرقرضہ لیا، اوربنک کا قرضہ واپس نہیں کیا،عدالت کو مدعی کےوکیل نے بتایاکہ دوہزار تین کا وقوعہ ہے،2011 میں ایف آئی آر درج ہوئی،کیا اب ایف آئی اے کا کام بنکوں کی ریکوری کرنا رہ گیا ہے، قرضہ بنک کو واپس کر چکےہیں،عدالت سےجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانےکی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئےغلام حسین کو جیل بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن چودھری غلام حسین کو گزشتہ روز حراست میں  لیا تھا ، چودھری غلام حسین کو حسین چوک لاہور کے قریب سے گرفتار کیاگیا۔

چودھری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے،اینکر پرسن نے 2003 میں جعلی دستاویزات کے عوض بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ کا قرض لیا تھا،مقدمے میں چودھری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

 چودھری غلام حسین کے مقدمہ ہذا میں بینکنگ کورٹ 1 لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ ) جاری کئے ہوئے تھے۔