حنا خان کی ایک اور ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Oct 28, 2022 | 11:23:AM
فائل فوٹو
کیپشن: حنا خان کی راکی کیساتھ رومانوی ڈانس ویڈیو
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ ٹی وی انڈسٹری اداکارہ حنا خان کا اپنے قریبی دوست راکی جیسوال کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی جسے  ان کے مداحوں اورسوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے کمنٹس کے ذریعے کیا۔  انسٹا گرام پر پوسٹ کیا گیا ایک رومانوی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔حنا خان ٹی وی اسکرین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کے مداح باقاعدگی سے دیکھ کر اُن پر اپنے تبصرے بھی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   اداکارہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر راکی جیسوال کے ساتھ بنائی گئی اور ویڈیو  سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں۔ ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کےساتھ پس منظر میں چلنے والے ایک مشہور  گانے پر  رقص  کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے لکھا، ’یہ ہیروز کی دنیا ہے، ہماری اپنی دنیا، جہاں کوئی گھمنڈ نہیں، کوئی منفی چیز نہیں، کوئی نفرت نہیں، صرف پیار ہے، راکی کے ساتھ خالص صبح کا نظارہ‘۔

View this post on Instagram

A post shared by HK (@realhinakhan)

واضح رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کی پہلی ملاقات 2014 میں ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں اس شو میں حنا لیڈ رول میں تھیں تو راکی اس شو میں سپر وائزنگ پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔اس کے علاوہ حنا خان کو بگ باس کے سیزن 11 میں راکی نے پرپوز بھی کیا تھا۔بھارت میں چھوٹے پردے کی بڑی ہیروئین کے طور پر جانی جانے والی حنا خان نے 2009 میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا اور ڈراموں میں جاندار اداکاری کی بدولت کافی نام بنایا۔آج وہ ڈرامہ کے ساتھ ساتھ بھارتی ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے اور بالی ووڈ میں بڑی سکرین میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔