ٹرکی کے زور زور سے ہنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Oct 28, 2021 | 21:59:PM
ٹرکی فارم ، خاتون رپورٹر
کیپشن: ٹرکی فارم ہاؤس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) خاتون رپورٹر کے ساتھ ٹرکی  کے  زور زور سے ہنسنے کی ویڈیو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی این این کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی کی ایک خاتون رپورٹرٹرکی کے فارم پر موجود ہے  وہ ٹرکی کے سامنے ہنستی ہے تو اسے دیکھ کر ٹرکی بھی زور زور سے ہنستے لگتے ہیں۔رپوٹر اینا اسٹیورٹ نے ویڈیو میں کپشن میں لکھا ہے "واقعی مجھے ٹرکی کی جو چیز سب سے اچھی لگی وہ ان کی مزے کی ہنسی ہے۔

واضح رہے کہ خاتون رپورٹر اینا سٹیورٹ جنوبی انگلینڈ میں ایک ترک ٹرکی فارم سے رپورٹنگ کر رہی تھی۔جب وہ ہنستی ہیں تو ٹرکی بھی انکے ساتھ ساتھ زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ مزے مزے کے تبصرے اس پر کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں: تین کرکٹرز کورو نا کاشکار ۔ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مشکو ک