یوٹیوبرشاہ ویر جعفری اپنی شادی میں لگے بورڈ کی وجہ تنقید کی زد میں آگئے

Oct 28, 2021 | 21:23:PM
بورڈ، تنقید کی زد،
کیپشن: یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویرجعفری اپنے شادی میں لگے بورڈکی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب سٹار شاہ ویر جعفری اورعائشہ بیگ 24 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں، قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی،شاہ ویر جعفر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کیساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا شکر ہے میں اب شادی شدہ ہوں۔ 
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ ویر جعفری نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ ان کی اہلیہ سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی
تاہم شادی کی تقریب میں تصویریں بناتے ہوئے شاہ ویر جعفری اور ان کی اہلیہ عائشہ بیگ کے پیچھے لگ بورڈ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی، بورڈ پر لکھا ہے ڈرائیورز اور گارڈز کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شاہ ویر جعفر کو نشانے پر رکھ لیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
ایک صارف غازی علی کہاکہ یہ کوئی خیراتی تقریب نہیں تھی ،ڈرائیورز اور گارڈز کو گھروں پر چھوڑنے کا ہدایت نامہ بالکل ٹھیک ہے ، فہد جاوید نے کہاکہ ڈرائیورز اور سکیورٹی گارڈز بھی تو انسان ہیں ۔

انس ریاض تارڑ نے لکھا یہ تو ہوگاہی،اب ہمارے فنکشنزمیں تو ویٹرزاور ڈرائیورز کا کھانا بھی فنکشن میں شامل ہوتاکیونکہ ہم انسان ہیں اور یہ خلائی مخلوق جنکو دوسرے انسان نہیں لگے، جبکہ ناز ناز کاکہناتھا کہ ایسا ہے ان میں جو اتنا بڑا سیلبرٹی سمجھ رہا خودکو،اک یوٹیوبر ہی تو ہے۔

یاسرمسعود نے خدایا لوگ کس طرح چھوٹی چھوٹی باتوں کا نوٹس لے لیتا ہیں،نائیلہ ملک نے کہا اور گدھوکا بھی داخلہ ممنوع ہے پھر یہ خودکیسے اندر داخل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی نے نیا روپ دھار لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل