آریان کیس۔ ’ اگر یہ حقائق ہیں، تو یہ بہت افسوسناک ہیں۔‘رہتک روشن

Oct 28, 2021 | 14:09:PM
اگر یہ حقائق ہیں تو بہت افسوسناک ہے
کیپشن: ریتک روشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار رہتک روشن نے ایک بار پھر آریان خان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ضمانت نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق رہتک روشن نےاپنی انسٹااسٹوری پر سپریم کورٹ کے وکیل دُشائنت دیو کے صحافی فائی ڈی سوزا کو دیے گئےایک انٹرویوکی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں وکیل نے اس کیس پر اپنی رائے دیتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس نتیم سمبرے نے اس سے قبل ان مردوں کو ضمانت کی اجازت کیسے دے دی ہے جن کے پاس سے منشیات برآمد ہوئیں ۔

رہتک روشن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےاپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ اگر یہ حقائق ہیں، تو یہ بہت افسوسناک ہیں۔‘

اس سے قبل بھی اپنے بیان میں رہتک روشن آریان خان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سپورٹ کرنےکا یقین دلاچکے ہیں ۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی درخواست ضمانت 20 اکتوبر کو خصوصی عدالت نے مسترد کردی تھی،ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اُن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیاجس پر گذشتہ روز ہونے والی سماعت کو ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      سعودی پیکچ ۔۔ ڈالر کی اڑان میں مسلسل کمی