سعودی پیکچ ۔۔ ڈالر کی اڑان میں مسلسل کمی  

Oct 28, 2021 | 13:40:PM
ڈالر کی اڑان میں مسلسل کمی
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فاریکس ڈیلرز  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے ہی ڈالر 172.78روپے سے  گرکر 171.50 روپے کا ہوگیا،سعودی عرب سے 4.2ارب ڈالرز کی امداد ملنے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پانے کی خبروں کے بعد ڈالر کی اڑان میں کمی آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 175.27 پیسے سے شروع ہوا تھا اور دن کے اختتام پر دو روپے 49پیسے کی کمی کے ساتھ 172.78روپے پر بند ہوا تھا،سعودی پیکچ ملنے کے بعد دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 77 پیسے سستا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں:      مذہبی تنظیم کا احتجاج ۔جی ٹی روڈ سے ملحقہ تعلیمی ادارے بھی بند