آریان منشیات کیس۔۔۔ این سی بی کا روپوش گواہ گرفتار

Oct 28, 2021 | 10:26:AM
روپوش گواہ گرفتار
کیپشن: آریان کیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پونے پولیس نے ممبئی کروز ڈرگز کیس میں این سی بی کے ایک متنازع گواہ کرن گوساوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پونے پولیس نے گوساوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گوساوی کے خلاف دھوکا دہی کے کئی مقدمے درج ہیں اور ان میں سے ایک کے معاملے پر پولیس کو اس کی تلاش تھی۔

کرن گوساوی کے خلاف پونے کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 2018  سے دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ کئی دنوں سے فرار چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق 2018 میں کرن گوساوی اور شیربانو قریشی نے پونے کے چنمے دیشمکھ نامی نوجوان کو ملائیشیا میں نوکری دلانے کا لالچ دے کر اس سے 3 لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی۔

اس معاملے میں پونے پولیس پہلے ہی ممبئی سے شیربانو قریشی کو گرفتار کر چکی ہے اور اب گوساوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،کرن گوساوی وہی شخص ہے جو آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے کے بعد نظروں میں آیا تھا،  گوساوی آریان کیس میں این سی بی کا گواہ بھی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      سابق کپتان انضمام الحق کے اندر جن آگئے۔۔۔۔۔