لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے:عامر خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پاکستانی نژاد برطانی باکسر عامر خان نے کہا کہ لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے،پنجاب حکومت نے بھی ایونٹ سجانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اچھا ٹائٹل ہے ، میں نے 2008 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا،پاکستان کھیلوں میں دن بدن ترقی کر رہا ہے، باکسنگ بھی پاکستان میں فروغ پا رہی ہے، پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔
عامر خان نے کہا کہ محمد وسیم بہترین فائٹر ہے،ٹریننگ میں بہت محنت کی ، محمد وسیم کے لئے تھائی لینڈ کے باکسر کےساتھ فائٹ ایک چیلنج ہے، وہ اس فائٹ میں فیورٹ ہے،اس کے پاس سپیڈ اور پاور ہے،وسیم کے لئے کل کی فائٹ بہت آسان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ