پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کیساتھ کھڑا ہے، طلال چوہدری

Nov 28, 2025 | 17:31:PM
 پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کیساتھ کھڑا ہے، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،مہاجرین کی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کے سدِباب پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے، 
‎انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے،کانفرنس میں 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔مہاجرین کی اسمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے، اس کا حل صرف مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے سے ممکن ہے۔

یاد رہے کہ کانفرنس وزارت داخلہ نے UNODC اور IOM کے اشتراک سے بین الاقوامی شراکت کے تحت منعقد کی۔بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی کوششوں کی ستائش کی اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔کانفرنس کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور بہترین تجربات کا بھی تبادلہ کیا گیا ۔
‎وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کانفرنس سے قبل اقوام متحدہ دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے علاقائی نمائندہ برائے افغانستان، وسطی ایشیا، ایران اور پاکستان ڈاکٹر اولیور اسٹولپ سے ملاقات کی۔