گریڈ 17 اور اوپر کے افسرا ن کو اثاثے ظاہرکرنے کاپابندبنادیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اوراہم شرط پوری کردی جس کے تحت گریڈ 17 اور اوپر کےافسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کاپابندبنادیاگیا۔
سرکاری دستاویز کےمطابق گریڈ 17 سےاوپرکاکوئی بھی سرکاری یا نیم سرکاری افسرعملدرآمدکاپابند ہوگا، تمام سرکاری افسران کو ہر سال اپنے اثاثوں کی لسٹ ایف بی آرکودینا پڑےگی،پہلےصرف سول سرونٹس یاعام سرکاری ملازم کو اپنےاثاثےکی لسٹ جمع کروانا پڑتی تھی اب صرف سول سرونٹس نہیں بلکہ تمام پبلک سرونٹس کو اثاثوں کی فہرست دینا ہوگی۔
ذرائع کےمطابق واپڈا،پی آئی اے،سوئی گیس،اوجی ڈی سی ایل سمیت خودمختاراداروں کےافسران بھی شامل ہوں گے،صرف نیب قانون کے تحت پہلے سے مستثنیٰ افسران ہی بچ پائیں گے،جن میں ججز،فوجی افسران اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 100 روپے کے نئے نیپالی کرنسی نوٹ کے اجراء پر بھارت میں کھلبلی
وفاقی وزارتوں اورصوبائی محکموں کےافسران کوبنگلے،گھر،پراپرٹی،گاڑی،کیش سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات دیناہوں گی۔