اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالبعلم کی مبینہ خودکشی

Nov 28, 2023 | 21:47:PM
اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالبعلم کی مبینہ خودکشی
کیپشن: طالبعلم مبشر علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں طالبعلم کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبشرعلی نامی طالبعلم نے اسلامیہ کالج پشاور کے ہاسٹل میں مبینہ طور خودکشی کرلی۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مبشر کی طبیعت نشہ آور چیز کھانے سے خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: سی ایس پی بلال پاشا نے خودکشی کی، ہوشربا انکشاف

طبیعت بگڑنے پر طالبعلم کو اسپتال پہنچایا گیا۔ معدے کی صفائی کر کے مبشر علی کو بچانے کی کوشش کی گئی۔

کالج انتظامیہ کا اپنے مؤقف میں مزید یہ کہنا تھا کہ اسپتال میں دوران علاج طالبعلم مبشر جانبرنہ ہوسکا۔