تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Nov 28, 2023 | 19:51:PM
 تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور  مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ  کے روز اسلام آباد میں    موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   بعد از دوپہر اور شام/رات   کو تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خیبرپختونخواکے بیشتر  بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم  چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اوروزیرستان  میں آندھی/  تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بالائی علاقوں  میں  مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  بعد از دوپہراور شام/رات کومری ، گلیات، راولپنڈی،  اٹک، چکوال،   جہلم،  منڈی بہاؤالدین،  گجرات، گوجرانولہ،وزیرآباد،   سیالکوٹ،نارووال، لاہور ،حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اورقصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر  ژالہ باری کا بھی  کا امکان ہے ،تاہم صبح کے اوقات میں اوکاڑہ،ساہیوال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند اور  سموگ چھائے رہنے   کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ  شمالی  اضلاع میں  سرد رہے گا، تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور    گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان۔تاہم کشمیر میں  چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔