نومبر کا مہینہ ختم ہو چلا، ریلوے ملازمین تنخواہوں کے منتظر

Nov 28, 2023 | 15:31:PM
نومبر کا مہینہ ختم ہو چلا، ریلوے ملازمین تنخواہوں کے منتظر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) نومبر کا مہینہ ختم ہونے کو ہے، تاحال ریلوے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ ہو سکی۔

ریلوے تنخواہیں ادا نہ ہونے کے باعث ملازمین کے گھرون کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے، ریلوے ملازمین نے اپنی تنخواہیں فیڈرل گورنمنٹ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ایس پی بلال پاشا کون تھا؟موت کیسے ہوئی؟اہم انکشاف

صدر سمپارس یونین محمد علی کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اے جی پی آر کے حوالے کی جائیں، تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے ملازمین بدترین معاشی دور سے گزر رہے ہیں، ریلوے اپنے وسائل سے تنخواہیں ادا نہیں کر سکتا، وفاقی حکومت پہلے کی طرح تنخواہ ادا کرے۔