آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز کا گجرپورہ میں مبینہ مقابلہ، ایک  ملزم ہلاک

Nov 28, 2023 | 01:23:AM
آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز کا گجرپورہ میں مبینہ مقابلہ، ایک  ملزم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز پولیس کے گجرپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک زیرِ حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سول لائنز کی ٹیم زیر حراست ڈاکو رضی شاہ کی نشاندہی پر مسروقہ مال کی برآمدگی اور اسکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے گجر پورہ گئی، جہاں زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیے: سابق ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کے گھر پر نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی فائرنگ سے ان کا اپنا زیر حراست ساتھی رضی شاہ شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ ہلاک ملزم ڈکیتی و راہزنی کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزموں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔