بالی ووڈ نے نازیہ حسن کا ایک اور گانا خراب کردیا

Nov 28, 2022 | 17:09:PM
بالی ووڈ نے نازیہ حسن کا ایک اور گانا خراب کردیا
کیپشن: نازیہ حسن
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فائد قریشی)بالی ووڈ نے پاکستانی پاپ سٹار نازیہ حسن کا ایک اور گانا "آپ جیسا کوئی" ریمکس کرکےاپنی نئی آنے والی فلم ایک ایکشن ہیرو کے لیے لانچ کیا جس پر پاکستانیوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ایک ایکشن ہیرو  کے میوزک لیبل نے" آپ جیسی کوئی"کی میوزک ویڈیو جاری کی۔بالی ووڈ میں پرانے کلاسک گانوں کو ری سائیکل کرنے کی عادت ہے جواکثر  ناکام ہی ہوتے ہیں۔

کرن جوہر کے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر نے نازیہ حسن کے ڈسکو دیوانے کو ریمکس کرنے کے بعد، بالی ووڈ 'ساؤتھ ایشین کوئین آف پاپ' کے ایک اور مشہور ٹریک "آپ جیسا کوئی" ریمکس کرکے لانچ کیا ہے جس پر نازیہ حسن کے مداحوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔