جاگو راکھے سائیاں مار سکے نہ کوئی

Nov 28, 2022 | 11:30:AM
جاگو راکھے سائیاں مار سکے نہ کوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود ابرہیم کالونی سے بوری میں بند نومولود بچہ برآمد ہوا جسے بغیر کپڑوں کے بوری میں باندھ کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا تھا۔

مقامی مسجد کے امام اور اہل علاقہ بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں مسجد لائے، سردی کی وجہ سے نومولود بچے کا جسم بری طرح سے نیلا پڑ گیا تھا۔ بچے کو نیم مردہ حالت میں فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس لیجایا گیا جہاں بچے کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: جائیداد کے لالچ میں اپنا خون سفید، بھائی نے بہن پر گولیاں برسا دیں
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر ضروری کارروائی کی اور مقامی رہائشی ظفر اقبال کے بچے کو اپنی کفالت میں لینے کا اعلان کرنے پر بچے کو ضروری کارروائی کے بعد ظفر اقبال کے حوالے کردیا۔