جائیداد کے لالچ میں اپنا خون سفید، بھائی نے بہن پر گولیاں برسا دیں

Nov 28, 2022 | 11:16:AM
جائیداد کے لالچ میں اپنا خون سفید، بھائی نے بہن پر گولیاں برسا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عارف والا میں پیش آنے والے ایک واقعے میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ اور اس کے بھائی کے مابین وراثت کا معاملہ چل رہا تھا، اسی رنج میں بھائی نے عارف والا پاکپتن روڈ پر جاتی بہن پر فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ خاتون کا نام فاخرہ بی بی بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: باپ کے سامنے بچی سے زیادتی، ملزمان گرفتار
ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

ملزم نے واقعے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس مزید تفتیش کا آغاز کرچکی ہے۔