باپ کے سامنے بچی سے زیادتی، ملزمان گرفتار

Nov 28, 2022 | 11:00:AM
باپ کے سامنے بچی سے زیادتی، ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چھ ماہ قبل ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنےسڑک پر چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے واقعے میں مطلوب دوسرے ملزم آفاق کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اس سے پہلے پولیس نے مرکزی ملزم شان عرف شانی کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم شان کہروڑ پکا لودھراں جبکہ آفاق پتوکی کا رہائشی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چودہ سالہ ثمرین سے گینگ ریپ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی سمیت پولیس کی درجنوں ٹیمیں کام کررہی تھیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ پولیس نے 600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا،214 افراد کے ڈی این کروائے جبکہ مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے6 افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا گیا، پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے فنگر پرنٹس پر بھی کام کیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے نوٹس پر پولیس نے کئی اضلاع میں سینکڑوں سرچ آپریشن کیے۔