خونی کھیل جاری ، 19 سالہ نوجوان گلے پر ڈور پھرنےسے جاں بحق

Nov 28, 2021 | 10:59:AM
ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، فائل فوٹو
کیپشن: ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر سائیکل سوار 19 سالہ نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خونی ڈور نے آج ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی ،شالیمار لنک رودڈپر 19 سالہ نوجوان اسد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خونی ڈور گلے پر پھر گئی  جس سے نوجوان کی گردن کٹ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اسد کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، نوجوان بیٹے کی میت دیکھ کر اہلخانہ پر غشی دورے پڑ گئے جبکہ علاقے کی فضا سوگوار رہی ۔

یہ بھی پڑھیں:    فلم دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر۔۔سینما گھر کھولنے کا فیصلہ

 واضح رہے کہ شہر لاہور میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد سینکڑوں میں پہنچ چکی ہے جن میں دو سال کے معصوم بچے بھی شامل ہیں ۔ 

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام خونی کھیل کو روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور گرانے کا کام جاری۔کتنے دن لگیں گے